سورۃ النبا · 40 آیات · 2 رکوع
یہ قرآن مجید کی اٹھترویں سورت ہے؛ اِس میں چالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں، اور یہ مکی سورت ہے۔ یہ نبی ﷺ کی مکی زندگی کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی۔ «نَبَا» کے معنی ہیں: اہم اور بڑی خبر؛ دوسری آیت میں قیامت کی خبر کو النَّبَاِ الْعَظِيْمِ کہا گیا ہے، اِسی لفظ سے سورت کا نام «النبا» رکھا گیا۔ سورت کی ابتدا عَمَّ يَتَسَاۗءَلُوْنَ سے ہوتی ہے، اِس لیے اِسے «سورۃ عمّ» اور «عمّ یتساءلون» بھی کہتے ہیں؛ امام بخاری نے کتاب التفسیر میں اِسے اِسی نام سے ذکر کیا ہے (بخاری: کتاب التفسیر، سورۃ عم یتساءلون)۔ تیسویں پارے کا نام «عمّ» بھی اِسی سورت کے پہلے لفظ سے ہے۔
«قرآن مجید کا ترجمہ» کے شروع کے سبق سب کے لیے مفت ہیں۔ آگے پڑھنے کے لیے کورس میں داخلہ لیں، صرف ₹780۔
داخلہ پہلے لے چکے ہیں تو لاگ ان کریں، سبق خود کھل جائے گا۔