سورۃ ق · 45 آیات · 3 رکوع
یہ سورت بالاتفاق مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔ اِس کی ابتدا حروفِ مقطعات میں سے ایک حرف «ق» سے ہوتی ہے، اِسی لیے اِس کا نام «ق» ہے۔ اِس میں ۴۵ آیات اور ۳ رکوع ہیں۔ اِس سورت کی تلاوت کی بڑی فضیلت ہے۔ رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز میں «ق والقرآن المجید» پڑھا کرتے تھے؛ اور حضرت اُمِّ ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سورۂ ق رسول اللہ ﷺ ہی کی زبان مبارک سے یاد کی، آپ ہر جمعہ کو منبر پر خطبے میں اِسے پڑھتے تھے (مسلم: ۸۷۳)۔ حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز میں آپ سورۂ ق اور سورۂ قمر پڑھتے تھے۔ اِس کی حکمت یہ سمجھ میں آتی ہے کہ جمعہ اور عیدیں خوشی کے اجتماع ہیں، اور سورۂ ق میں قیامت اور حشر و نشر کا تفصیلی ذکر ہے، تاکہ آدمی خوشی کے موقع پر بھی آخرت کو نہ بھولے۔ دوسری مکی سورتوں کی طرح اِس میں بھی توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور شرک کی تردید ہے؛ خاص طور پر مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کو زمین و آسمان کی نشانیوں سے ثابت کیا گیا، موت، قیامت، حساب، جنت اور جہنم کے مناظر دکھائے گئے، اور گزشتہ قوموں کا مختصر ذکر کیا گیا جن پر دینِ حق کے انکار کی وجہ سے عذاب آیا۔
«قرآن مجید کا ترجمہ» کے شروع کے سبق سب کے لیے مفت ہیں۔ آگے پڑھنے کے لیے کورس میں داخلہ لیں، صرف ₹780۔
داخلہ پہلے لے چکے ہیں تو لاگ ان کریں، سبق خود کھل جائے گا۔