سُوْرَةُ الشعراء

سورۃ الشعراء · 227 آیات · 11 رکوع

تعارفِ سورت

یہ قرآن مجید کی چھبیسویں سورت ہے؛ اِس میں دو سو ستائیس آیتیں اور گیارہ رکوع ہیں۔ یہ مکی سورت ہے، اور مکی دور کے درمیانی حصے میں نازل ہوئی، جب قریش کی طرف سے جھٹلانا اور مذاق اُڑانا زوروں پر تھا۔ امام مالک سے منقول تفسیر میں اِس کا ایک نام «سورۃ الجامعۃ» بھی آیا ہے۔ آخری رکوع میں شاعروں کا ذکر ہے، اِس لیے اِس کا نام «الشعراء» ہے۔ عرب شعر و شاعری کا خاص ذوق رکھتے تھے اور مشرکین رسول اللہ ﷺ کو شاعر کہتے تھے؛ اِس سورت نے یہ شبہ دور کیا کہ شاعروں کے پیچھے تو بھٹکے ہوئے لوگ چلتے ہیں، جبکہ محمد ﷺ کی پیروی کرنے والے نیک، پاکباز اور سچے لوگ ہیں، اور شاعر جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں (آیات ۲۲۴ تا ۲۲۶)۔ اِس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ جو لوگ رسول اللہ ﷺ کو جھٹلانے پر اَڑے ہوئے ہیں اور آپ ﷺ کی رسالت پر طعن کرتے ہیں، اُن کا سامنا کیا جائے اور اُن کی بے حیثیتی ظاہر کی جائے۔ اِس کے لیے پہلے آپ ﷺ کو تسلی دی گئی، پھر سات انبیاء کے واقعات بیان ہوئے: حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا واقعہ تفصیل سے، پھر حضرت ابراہیم، حضرت نوح، حضرت ہود، حضرت صالح، حضرت لوط اور حضرت شعیب علیہم السلام کی دعوت اور اُن کی قوموں کا انجام۔ ہر واقعے کے آخر میں ایک ہی جملہ دہرایا گیا: «اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۭ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ»، اور اکثر انبیاء کی دعوت ایک ہی الفاظ میں نقل ہوئی: «میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں، اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو، میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا»؛ جس سے معلوم ہوا کہ سب انبیاء کی دعوت ایک ہے۔ آخر میں قرآن کے اللہ کی طرف سے نازل ہونے، جبریل امین کے ذریعے آنے، اور شیطانوں اور شاعروں سے اِس کے پاک ہونے کا بیان ہے؛ اور آپ ﷺ کو قریبی رشتہ داروں کو ڈرانے کا حکم دیا گیا۔

یہ سبق کورس میں شامل ہے

«قرآن مجید کا ترجمہ» کے شروع کے سبق سب کے لیے مفت ہیں۔ آگے پڑھنے کے لیے کورس میں داخلہ لیں، صرف ₹780۔
داخلہ پہلے لے چکے ہیں تو لاگ ان کریں، سبق خود کھل جائے گا۔

ہمیں فالو کریں
YouTubeFacebookInstagramWhatsApp
دینی علم کا سفر آج سے شروع کریںممبر بنیں